نئی دہلی 27 فروری :- اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود اس بار سفر حج کے کرائے میں زبردست کمی آئی ہےکمی آئی ہے اور عازمن حج کو سیاسی اور اقتصادی استحصال سے نجات مل گئی۔
مسٹر نقوی نے آج یہاں میڈیا كو بتایا کہ سرینگر کا عازم حج نے 2014 میں جہاں حج کرایہ تقریباً دولاکھ روپے ادا کئے تھے وہیں اس بار اُسے ایک لاکھ ایک ہزار
چار سو روپے دینے ہوں گے۔
مسٹر نقوی نے ترقی پسند اتحاد کی حکومت کے دور میں 14-2013 اور 2018 کے ہوائی جہاز کے ذریعہ حج کرائے کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ شفاف نظام اور ہوا بازکمپنیوں کو ناجائز طریقے سےکرایہ بڑھانے سے روکنے کی سخت ہدایات کی بدولت یہ فرق پڑا ہے اور حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود اس بار حج کیلئےہوائی سفر کہیں نمایاں تو کہیں بہت ہی کم ہو گیا ہے۔