: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنئی/29نومبر(ایجنسی) کیرالہ کی نو مسلم لڑکی ہادیہ کو پیر کے روز سپریم کورٹ نے کالج جا کر اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی آزاد نہیں ہیں۔ ہادیہ کہتی ہیں، میں نے جو مانگا تھا وہ مجھے نہیں ملا۔ میں کورٹ آرڈر کا انتظار کر رہی ہوں، تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ میرے لئے ایک نئی جیل تو نہیں ہوگی۔ میں اس شخص سے ملنے کی آزادی چاہتی ہوں جس نے مجھ سے پیار کیا۔
بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے پیر کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہادیہ کو اس کے والدین کی نگرانی سے آزاد کرتے ہوئے اسے کالج جا کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے سلیم میں واقع شیوراج ہوميوپیتھک میڈیکل کالج کے ڈین کو ہادیہ کا سرپرست مقرر کیا ہے اور انہیں کسی بھی طرح کے مسائل کے لئے عدالت کا رخ کرنے کی اجازت دی ہے۔ کورٹ نے کالج انتظامیہ کو ہادیہ کے ساتھ دوسرے طالب علموں جیسا ہی برتاؤ کرنے کو کہا ہے، لیکن اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا ہادیہ کے شوہر شافعین جہاں یا اس کے والدین کالج جاکر اس سے مل سکتے ہیں یا نہیں۔ منگل کی شام سلیم پہنچیں ہادیہ نے کہا کہ اسے اپنے شوہر شافعین جہاں سے ملنے کی خواہش ہے۔ کالج میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ہادیہ نے کہا، 'میں نے کالج انتظامیہ سے اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت مانگی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اجازت دے گی۔ '