نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) چیف الیکشن کمشنر گیا نیش کمار نے کہا کہ ای وی ایم مشینیں درستگی سے کام کرتی ہیں اور ان میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بیان امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر تلسی گیپاڑ کے ذریعہ اس انکشاف کے بعد دیا ہے کہ ای وی ایم مشینوں میں بھی چھیڑ چھاڑ یا ہیرا پھیری کی جاسکتی
ہے۔
الیکشن کمشنر نے کہا کہ متعدد جمہوری ممالک میں متفقہ طریقہ کار سے انتخابات انجام پاتے ہیں، ان میں سے کچھ ممالک ای وی ایم مشینوں کا بھی استعمال کرتے ہیں اور ہندوستان ان میں سے ایک ہے۔ یہ مشینیں پبلک سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو) کے ذریعہ بنائی جاتی ہیں، جن کے ذریعہ ان کے سسٹم کو فل پروف بنایا گیا ہے ، تاکہ اس میں کسی طرح چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔