گاندھی نگر، 14دسمبر ;- وزیر اعظم نریندرمودی اور راہل گاندھی کے لئے وقارکی جنگ کے ساتھ ہی حکمراں بی جے پی اور سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس کے لئے کرو یا مرو کی جنگ اور 2019کے لوک سبھا کا سیمی فائنل قرار دئے جارہے گجرات اسمبلی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج ریاست کے شمالی اور وسطی علاقوں کے چودہ اضلاع کی 93 سیٹوں پر
سخت سیکورٹی کے درمیان ہورہی پولنگ میں دوپہر دو بجے تک چالیس فیصدسے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔
صبح آٹھ بجے شروع ہوئی پولنگ ابتدا میں دھیمی رہی لیکن بعد میں اس میں تیزی آگئی۔
اور سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دوبجے تک چالیس فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔