احمد آباد: گجرات میں 2002 میں گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس میں آتش زنی کے بعد بھڑکے ریاست گیر فسادات کے دوران یہاں سابق کانگریسی ایم پی احسان جعفری سمیت 69 افراد کو قتل سے منسلک گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس میں گزشتہ تقریبا 16 سال سے مفرور پانچ ملزمان میں سے ایک کو آج پولیس نے کو پکڑ لیا۔
پولیس نے بتایا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آشیش پانڈے کو اسلالی سے کرائم برانچ کی ٹیم نے پکڑا ۔ اس کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی
ٹی) کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔یہاں نروڈہ میں رہنے والا پانڈے سانحہ کے بعد سے فرار تھا اور اتر پردیش اور جنوبی گجرات میں چھپا ہوا تھا۔ وہ یہاں کسی کام کے لئے آیا تھے۔
خیال رہے کہ 28 فروری 2002 کو مگانی نگر میں اقلیتی سماج کی اس سوسائٹی میں بھیڑ حملہ آتش زنی کرکے 69 افراد کو ہلاک کر دیا۔گزشتہ سال جون میں، ایس آئی ٹی عدالت نے اس کے 24 کو قصوروار قرار دیا تھا جن میں سے 11 کو قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 36 دوسروں بری کردیا تھا۔ اس کے چار ملزم اب بھی غائب ہیں۔