: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/20ڈسمبر(ایجنسی) گجرات میں وزیر اعلی کی کرسی کے لئے کئی نام زیر بحث ہیں لیکن ذرائع کے مطابق اس دوڑ میں میں سبقت کابینی وزیر اسمرتی ایرانی کو حاصل ہے۔ کہا تو یہ جارہا ہے کہ اس معاملے کا حل وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ ہی نکالیں گے۔
حالانکہ انتخابات سے قبل بی جے پی صدرنے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پرموجودہ وزیر اعلی وجے
روپانی کے ہی نام کا اعلان کیا تھا۔یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کے روپانی بھی فہرست میں جگہ بنائے ہوئے ہیں اور انہیں بھی امید ہے کہ دوسری بار بھی انہیں ہی موقع دیا جائے گا۔
دریں اثنا اسمرتی ایرانی کے تازہ ترین بیان کے مطابق انہونے دو ٹک کہا کہ میں گجرات کے وزیراعلی کی دوڑمیں شامل نہیں ہوں۔
لیکن سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق گجرات کی موجودہ سیاست میں تبدیلی آرہی ہے جس کا خمیازہ ہوسکتا ہے کہ وجے روپانی کو بھگتنا پڑے۔