نئی دہلی، 25 اکتوبر:- گجرات اسمبلی کے انتخابات دو مراحل میں نو اور 14 دسمبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں گجرات اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا
اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل 182 سیٹوں میں سے پہلے مرحلے میں 89 نشستوں کے لئے نو دسمبر کو اور دوسرے مرحلے میں بقیہ 93 نشستوں کے لئے 14 دسمبر کو پولنگ کرائی جائے گی۔
پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 14 نومبر کو جاری کیا جائے گا