نئی دہلی، 9 فروری ' دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پاکستانی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے لئے جاسوسی کرنے اور اسے خفیہ دستاویزات مہیا کرانے کے الزام میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون ماروا (51) کو گرفتارکرلیا
ہے۔
اسپیشل سیل کے ایک سینیئر افسر نے کل کیپٹن ماروا کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ نے عام لڑکی کے بھیس میں کیپٹن ماروا سے رابطہ کیا تھا۔