نئی دہلی ، 29 مارچ (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے چیتر اشکلاڈی، اوگادی، گوڈی پاڈو، چیتی چند ، نویرے اور سجیبو چیر و با کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ "چیتر اشکلاڈی، اوگادی، گڑی پڑو، چیتی چند ، نورے اور سجیبو چیر وبا کے
پر مسرت موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ نئی فصل کی خوشی منائیں اور فطرت کا شکریہ ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ تمام تہوار ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کو تقویت دیں اور ہم مل کر نئی توانائی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔