نئی دہلی، 4اکتوبر:- ہندوستانی سائنس داں ڈاکٹر ممتاز نیر نے زیکا، ڈینگو اور ہیپاٹائٹس جیسی جان لیوا بیماریوں کے علاج کے لئے ٹیکہ تیار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ اگرموقع اور سہولت فراہم کی جائے تو پسماندہ ترین علاقے کے رہنے والے نوجوان بھی کسی سے پیچھے
نہیں ہیں۔
ڈاکٹر نیر کا تعلق بہار کے کشن گنج ضلع کے انتہائی پسماندہ کربلبھٹٹا گاؤں سے ہے جہاں آج بھی کوئی ہائی اسکول نہیں ہے۔
ڈاکٹر نیر کے اس ایجاد کو دنیا بھر کے سائنس دانوں نے ایک انقلابی کھوج بتایاہے جس سے انہوں نے بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا نام دنیا میں روشن کیا ہے۔