اعتماد:
حیدرآباد - آج حیدرآباد کے رین بازار حلقہ میں 8.69 کروڑ روپے کی لاگت سے معزز رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا سنگے بنیاد رکھا گیا۔
کرماگڑا حلقہ میں بھی 8.26 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا سنگے بنیاد آج دوپہر4:00 رکھا جائیگا۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی نمائندگی پر جملہ 16.95
کروڑ روپے کی لاگت سے حیدرآباد پارلیمانی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صدر مجلس کے ہمراہ یاقوت پورہ رکن اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری، مجلس اتحاد المسلمین کے یوتھ آئیکن یاقوت پورہ حلقہ انچارج یاسرعرفات، ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ اور مجلس کے یاقوت پورہ کارپوریٹر ابتدائی صدور اور سرگرم کارکنان موجود تھے۔