نئی دہلی، 26 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے پریاگ راج جانے والے طلبہ جن کو مارا پیٹا گیا اور گرفتار کیا گیا، انہیں فوری رہا کیا جانا چاہیے۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے بدھ کو ٹویٹ کیاکہ "ریلوے کے این ٹی پی سی اور گروپ ڈی کے امتحانات میں شریک نوجوانوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت کو دونوں امتحانات کے نوجوانوں
سے فوری بات کرنی چاہیے اور ان کے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ تخریب کاری اور تلاشی کی کارروائیاں بند کریں اور گرفتار طلباء کو رہا کیا جائے۔‘‘
حکومت پر زور دیتے ہوئے کہ وہ احتجاج کرنے والے طلباء پر پابندی کا حکم واپس لے، انہوں نے کہاکہ "احتجاج کرنے پر انہیں نوکریوں سے روکنے کا حکم واپس لیا جائے۔ احتجاج کرنے والے طلباء سے میری اپیل ہے کہ ستیہ گرہ میں بہت طاقت ہے۔ پرامن طریقے سے ستیہ گرہ کے راستے پر چلتے رہیں۔‘‘