: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے لیکن کسانوں کے مفادات کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے مسٹر
کھڑگے نے کہا ’’مودی حکومت نے اپنے چنندہ سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کسانوں کے مفادات کو مسلسل قربان کیا ہے جب ملک کے ان داتا کسان بمپر فصل پیدا کرکے اسے برآمد کرنا چاہتے ہیں تو مودی سرکار گیہوں، چاول، چینی، پیاز، دالوں وغیرہ کی برآمد پر پابندی لگا دیتی ہے۔