the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
راست:

 حیدرآباد:چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نانک رام گوڑہ میں تعمیر کردہ تلنگانہ اسٹیٹ فائر سرویسس ہیڈ کوارٹرس کی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائر سرویس ونگ کسی بھی واقعہ کے پیش آنے پر سب سے پہلے رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ آگ بجھانے والا عملہ ہمیشہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر دوسروں کی جان کے تحفظ کے لئے تیار رہتا ہے۔ شہر حیدرآباد دنیا سے مسابقت کررہاہے اور یہ سرمایہ کاری کے لئے نمونہ بن گیا ہے۔ جب لاء اینڈ آرڈر کو بہتر طورپر برقرار رکھا جائے گا تب ہی شہر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں سے بالاتر گذشتہ 30برسوں کے دوران شہر حیدرآباد تیزی رفتاری کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔ پیشرو حکومت کی جانب سے لئے گئے مسلسل فیصلوں کے علاوہ ہم



حیدرآباد شہر کی ترقی اور اس شہر کو اعلی سطح پر لے جانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ حکومت تلنگانہ کی ترقی کے لئے ”میگا ماسٹر پلان 2050“متعارف کریں گے۔ ریاست کی ترقی 3حصوں شہری، نیم شہری اور دیہی ترقی میں کی جائے گی۔ ہم صحت، کھیل کود اور آلودگی سے پاک صنعتوں والے 25ہزار ایکر کے شہر کا قیام عمل میں لائیں گے۔ یہ شہر آوٹر رنگ روڈ کے قریب ہوگا۔ یہاں کے عوام کی ضروریات کی مناسبت سے میٹرو خدمات کو توسیع دی جائے گی۔ حکومت فارما سٹیز نہیں بلکہ فارما ولیجس قائم کرے گی۔ ان کی حکومت واضح پالیسی رکھتی ہے۔ غلط فہمیوں کو کوئی جگہ حاصل نہیں ہے۔ ہم خود کو دانشور کے طورپر پیش نہیں کرتے۔ ہم تجربہ کار اور ماہرین کے مشوروں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ حکومت ماضی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کرے گی اور مستقبل کے منصوبے تیار کرے گی۔ حکومت قانون کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.