: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/22نومبر(ایجنسی) جموں و کشمیر کے گورنر ستیپال ملک اچانک تب سرخیوں میں آگئے، جب انہوںنے جموں و کشمیر اسمبلی کو تحلیل کردیا، یہ تب ہوا جب پی ڈی پی ، کانگریس اور نیشنل کانفرنس مل کر ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کا اعلان کرچکے تھے، وہیں بی جے پی کے پی ڈی پی، کانگریس
اور نیشنل کانفرنس ملک کر ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی کررہے تھے، ان سارے واقع کے درمیان جموں کشمیر کی سیاسی ہلچل بڑھ گئی، لیکن گورنر ستیپال ملک نے عین وقت اسمبلی تحلیل کرکے سب کو چونکا دیا، اسی سال ستمبر میں جموں کشمیر کے گورنر کے طور پر ذمہ داری ملک کو دی گئی تھی، اس پہلے وہ بہار کے گورنر تھے.