حیدرآباد/15فروری(ایجنسی) ایرانی صدر حسن روحانی آج بروز جمعرات سے ہندوستان کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اس تین روزہ دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے مابین زیادہ بہتر اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔ وہ آج حیدر آباد میں ایک
مسلم اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے مطابق وہ ہفتے کے دن وزیر اعظم نریندر مودی سے ملیں گے۔ روحانی کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کئی بلین ڈالر مالیت کے سمجھوتوں کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔ آج بیگم پیٹ ایئر پورٹ پر تلنگانہ اور آندھرا کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے حسن روحانی کا استقبال کیا-