: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 4 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں اور ملک کے تمام مسلمانوں اور انصاف پسند شہریوں کے سخت اعتراض کے با وجود وقف ترمیمی بل 2024 لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے
منظور کرانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پر سنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجد دی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کا منظور ہو جانا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لئے سیاہ باب اور کلنک ہے۔