نئی دہلی ، 24 اپریل (یو این آئی) حکومت کل جماعتی میٹنگ میں پہلگام حملے سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو تفصیلی جانکاری دے رہی ہے۔
کچھ دیر پہلے شروع ہونے والی میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، پارلیمانی امور کے وزیر کرن ر جیجو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پر
کاش نڈا میٹنگ میں شریک ہیں۔
کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے ، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی ، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو ، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ ، نیشنلسٹ کا نگریس کے شرد کی سپریا سولے، ترنمول کانگریس کے سدیپ بند و پادھیائے ، آرجے ڈی کے پریم چند گپتا اور دیگر لیڈر ان کے علاوہ داخلہ سکریٹری گووند موہن اور خفیہ بیورو کے ڈائرکٹر تین ڈیکا بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔