the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
وارانسی: 22 جنوری(ایجنسی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں منعقد 15 ویں پرواسی دیوس کے افتتاح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت پاسپورٹ کے قوانین کو مزید آسان بنانے کے اگلے مرحلے میں الکٹرانک چپ پر مبنی ای۔پاسپورٹ سرو س کا آغاز کرے گی اس کے لئے گلوبل پاسپورٹ سروس نیٹ ورک تیار کیا جارہا ہے۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر موریشس کے وزیر اعظم پروندر جگناتھ موجود تھے۔ وزیر خارجہ ششما سوراج، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش کے گورنر رام نائک، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اور مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔

مسٹر مودی نے غیر مقیم ہندوستانیوں کو ہندوستان میں ریسرچ، تحقیق، نئی ایجادات میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کرے ہوئے کہا کہ اس بدلتے ہوئے وقت میں ہندوستان میں آپ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور نئی ایجادات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حکومت یہ بھی کوشش کررہی ہے کہ ہندوستان کے اسٹارٹ اپس اور اس کے غیرمقیم ہندوستانی مالکان کوایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کے شعبے میں مینو فیچرنگ ہندوستانیوں کے کام کرنے کے لئے ایک اہم شعبہ ہوسکتا ہے۔


font-size: 18px; text-align: start;">
وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوشحال اور محفوظ رہیں۔ گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں بیرون ممالک میں مصیبت میں گرفتار دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کوحکومت کی کوششوں سے تعاون ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرمقیم ہندوستانیوں کے سماجی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ، ویزا، پی آئی او اور اوسی آئی کارڈ وغیرہ بنوانے کے عمل کو بھی آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے پی آئی او کارڈ کو آئی سی او کارڈ میں بدلنے کے عمل کو بھی مزید آسان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ سے جڑے قوانین کو بھی آسان کیا گیا ہے ای۔ ویزا سروس کی سہولت سے وقت کی بھی بچت ہورہی ہے اور پریشانیاں بھی کافی کم ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی جو مسائل اس میں ہیں اس کی بہتری کے لئے اقدام کئے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ جس بھی ملک میں رہتے ہوں وہاں پر اپنے آس پاس کے کم سے کم پانچ خاندانوں کو ہندوستان آنے کے لئے راغب کریں ان کی یہ کوشش ہندوستان میں سیاحت کے فروغ میں معاون ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.