: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/13اکتوبر(ایجنسی) وہ مسلم لڑکیاں جو شادی سے قبل گریجویشن کر لیں گی، انہیں اب مودی حکومت کی طرف سے 51000 شادی شگون ملے گا۔ یہ تجویز مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کی گئی تھی، جس کو اقلیتی امور کی وزارت نے منظور کر لیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مسلم لڑکیوں میں اعلی تعلیم کی سطح میں اضافہ کرنا ہے۔ جو طالبات مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعہ بیگم حضرت محل اسکالرشپ لے رہی ہیں وہ اس کے لئے درخواست دے سکتی ہیں۔
اقلیتی لڑکیوں
کو اسکالر شپ دینے والی اسکیم کا آغاز واجپئی حکومت نے 2003 میں کیا تھا، لیکن اس وقت تک صرف بارہوں کلاس تک کی ہی اقلیتی لڑکیوں کو وظیفہ دیا جاتا تھا۔ یہ تجویز جولائی میں اقلیتی معاملوں کی وزارت کو بھیجی گئی تھی۔ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شاکر حسین انصاری نے کہا کہ ابھی تک مسلم لڑکیوں کے والدین اس الجھن میں ہوتے تھے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو آگے پڑھائیں یا ان کی اسی پیسہ سے شادی کر دیں۔ فاؤنڈیشن اب شادی شگون کے نام سے ایک ویب ویب پورٹل بنانے پر غور کر رہا ہے، جو اس اسکیم سے متعلق تمام معلومات دستیاب کرائے گا۔