نئی دہلی، 27 اپریل (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث ملک کو سنگین حالات کا سامنا ہے اور حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ یہ لڑائی کانگریس یا حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ نہیں بلکہ کورونا سے ہے۔
مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کیا’’مودی حکومت کو سمجھنا چاہئے
کہ جدوجہد کووڈ کے ساتھ ہے ، کانگریس اور اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ نہیں ہے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار میں شائع کانگریس صدر سونیا گاندھی کا ایک انٹرویو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’میں مدد کرنے کے لئے تیار ہوں ، کووڈ سے لڑنے کے لئے ہمیں سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔