نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) جنتادل (سیکولر) کے لیڈر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کو کسانوں کے مسائل سلجھانے کے لئے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں مسٹر دیوے گوڑا نے ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو روکنے اور ان کی قلعہ بندی کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔ حکومت کو کسانوں کے ساتھ مسلسل
مذاکرات قائم رکھنے چاہئیں۔
انہوں نے کاہ کہ ملک میں 90 فیصد چھوٹے اور حاشئے کے کسان ہیں۔ ان کے پاس ایک ایکڑ یا اس سے بھی کم زمین ہے۔ ان کو سبسڈی وغیرہ کا بھی فائدہ نہیں مل پاتا۔
انہوں نے اعداد و شمار کے ذریعہ بتایا کہ 50 فیصد زرعی سبسڈی ٹریکٹر، دیگر زرعی آلات اور تکنیک وغیرہ کو خریدنے میں دی جاتی ہے۔ چھوٹے کسانوں کو اس سبسڈی کا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ انہوں نے کاہ کہ سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کے کسانوں کو ملا ہے۔