نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے مودی حکومت پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے معاملے میں لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان روزگار چاہتے ہیں، اس لیے وہ چلچلاتی دھوپ میں دہلی کی طرف پیدل مارچ کر رہے ہیں۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ ملک کے نوجوان فوجی بننے کا خواب اپنی آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں اور بھرتی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن حکومت صرف فائلوں میں الجھی ہوئی ہے اور ان
فائلوں کے ذریعے نوجوانوں کے تئیں غیر حساسیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ “یہ نوجوان 45 ڈگری کی سخت دھوپ میں پیدل مارچ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے انہیں داخلہ نہیں دیا گیا تھا۔ ان میں فوجی بن کر ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے، لیکن سرکاری فائلوں میں ان کے لیے صرف بے حسی ہے۔ آخر کب تک یہ حکومت نوجوانوں کو دھوکہ دیتی رہے گی۔