: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ار جن کھڑگے نے آج ایوان میں کہا کہ حکومت کو بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ وہاں کے حالات خراب ہیں ایوان میں آئین کو اپنانے کے 75 شاندار سال مکمل
ہونے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بنگلہ دیش آج کے دن یعنی 16 دسمبر 1971 کو پیدا ہوا تھا ہندوستانی فوج نے تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو پکڑ لیا تھا اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے دنیا کو بتایا تھا کہ ہمارے قریب آنے کے نتائج کسی کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔