the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی سمیت متعدد سرکردہ لیڈروں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے درمیان طلبہ کی سلامتی کے پیش نظر مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) اور قومی اہلیت وداخلہ امتحان (این ای ای ٹی) کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے پر طلبہ سے بات چیت کرکے ان کی اتفاق رائے کے مطابق فیصلہ کرے۔
محترمہ سونیا گاندھی انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلہ امتحانات ملتوی کرنے کے واسطے مرکز پر دباؤ بنانے کے



لیے اپنے 'اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹس' پروگرام کے تحت جمعہ کے روز ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ "بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہم مستقبل کے بہتر ہندوستان کی تعمیر کے لئے ان پر منحصر ہیں، اس لیے ان کے مستقبل کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے اس میں ان کی رضامندی شامل ہونا ضروری ہے"۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ "یہ بہت اہم بات ہے کہ حکومت طلبہ کی باتیں سنے کیونکہ وہ عقلمند ہیں اور ان کے دلوں میں ملک کا مفاد پنہاں ہے، اس لیے ان امتحانات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ان طلبہ سے بات چیت اور ان کی رضامندی کی بنیاد پر ہی کیا جانا چاہئے"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.