بنگلور، 30 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقف کا مسئلہ ملت اسلامیہ کے ملی وجود کا مسئلہ ہے، اگر یہ وقف ترمیمی بل پاس ہوگیا تو ہمارے مساجد و مدارس، خانقاہیں، درگاہیں، قبرستانیں سب کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
درگاہیں، قبرستانیں سب کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ یہ بات انہوں نے مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقدہ ہفت روزہ
عظیم الشان آن لائن ”تحفظ اوقاف کا نفرنس“ کی اختتامی نشست کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وقف املاک حکومت کی مہربانی سے مسلمانوں کو نہیں ملی بلکہ مسلمانوں کے آباؤ اجداد نے اللہ کے نام پر دینی و خیراتی ضرورتوں کے لئے اپنی حق حلال کی کمائی وقف کی ہے۔ لہٰذا حکومت کا وقف ترمیمی بل کے ذریعے وقف املاک کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش غیر آئینی و غیر دستوری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور تمام انصاف پسند افراد کو وقف بل کی مخالفت کرنی چاہئے۔