the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،2دسمبر(یواین آئی)لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور سبھی پارٹیوں کے اراکین نے تلنگانہ کے شمس آباد میں ویٹرینری خاتون ڈاکٹر کےساتھ اجتماعی آبرو ریزی کے واقعہ کی پیر کو مذمت کی اور حکومت نے ایوان کو یقین دلایا کہ زیروٹالرینس کی پالیسی پرکام کرتے ہوئے ایسے واقعہ کو دہرائےجانے سے روکنے کےلئے وہ قانون میں بھی ضروری تبدیلی کرنے کےلئے تیار ہے۔
اراکین کے ذریعہ وقفہ صفر کےد وران اس واقعہ پر اظہار تشویش اور عصمت دری سے متعلق قانون کو مزید سخت بنائے جانے کے مطالبے پر حکومت کی طرف سے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا’’اس سے بڑی کوئی غیر انسانی حرکت



نہیں ہوسکتی۔اس سے سبھی کو دکھ ہوا ہے۔سبھی اراکین امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے معاملوں میں مجرموں کو سخت سے سخت سزا ملے۔اس کےلئے قانون میں جو بھی تبدیلی کرنی ہوگی،وہ کرنے کےلئے حکومت تیار ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ نربھیا کانڈ کے بعد قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی اور پھانسی کی سزا کا التزام کیاگیا تھا۔اس کے بعد سب نے یہ مان لیاتھا کہ اس طرح کے واقعات مین کمی آئے گی،لیکن ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے اس موضوع پر بحث کرانے یانہ کرانے کا فیصلہ اسپیکر پر چھوڑتے ہوئے کہا کہ حکومت سبھی اراکین کے مشوروں کو سن کر قانون میں سبھی طرح کے ضروری التزام کرنے کےلئے تیار ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.