: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 02 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ہتھکنڈوں کی وجہ سے کروڑوں ملک والوں کی معاشی حالت کمزور ہوئی ہے محترمہ واڈرا نے آج کہا "ریزرو بینک کے
مطابق ہندوستانی خاندانوں کی آمدنی مسلسل کم ہو رہی ہے اور قرض لینے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے آمدنی میں کمی کے باعث قرض کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے، نتیجہ یہ ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گولڈ لون میں 56 فیصد اضافہ ہوا تاہم گولڈ لون ڈیفالٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔