the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 14 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی چین کی دراندازی، کسان، بے روزگاری، مہنگائی جیسے مسائل اجاگر کر کے حکومت کو مسلسل کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں، اس لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا استعمال کر کے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ای ڈی کی طرف سے مسٹر گاندھی کو دوسرے دن پوچھ گچھ کے لئے بلائے جانے سے پہلے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ مسٹر گاندھی نے ہر مسئلے پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔ اس لیے سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے مسٹر



گاندھی کو ہراساں کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹرگاندھی دو سال سے چینی دراندازی، کسانوں، نوجوانوں کے بے روزگاروں، غریبوں، مہنگائی اور قبائلیوں کے مسائل اٹھا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے حکومت انہیں پریشان کررہی ہے ۔ حکومت نہیں چاہتی کہ کانگریس عوام کے مسائل اٹھائے ، اس لیے وہ کانگریس کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اس کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو اٹھانے والی آوازوں کو دبانے کی سازش کر رہی ہے۔ اگر عوامی سوال اٹھانا جرم ہے تو کانگریس بار بار اس جرم کا ارتکاب کرے گی اور مودی حکومت کے دولت مندوں کے مفادات کے کاموں میں رکاوٹ بنتی رہے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.