: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 دسمبر (یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے نوکری حاصل کرنے کے لیے فارم بھرنے کے بجائے بے روزگار بچوں سے جی ایس ٹی وصول کرنے کے سرکاری اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف بے روزگاروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوان نوکری حاصل کرنے کے لیے امتحانی فارم بھرتے ہیں لیکن مودی حکومت ان بچوں سے جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔ اگنی ویر میں بھرتی کے لیے درخواست
فارم پر بھی جی ایس ٹی لگایا جا رہا ہے اور یہ ایسی صور تحال ہے جو بے روز گار نوجوانوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔
محترمہ و ڈرانے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دے سکتی لیکن امتحانی فارم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا کر نوجوانوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ اگنی ویر سمیت ہر سرکاری ملازمت کے فارم پر جی ایس ٹی جمع کیا جا رہا ہے۔ فارم بھرنے کے بعد حکومت کی ناکامی کی وجہ سے پیپر لیک ہو جاتا ہے اور اگر کرپشن ہوتی ہے تو نو جوانوں کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے۔