نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی سیکورٹی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان اب بیرون ملک کے بجائے دیسی دفاعی مصنوعات پر زیادہ زور دے رہا ہے اور دنیا کے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اس کی کمپنیوں کےساتھ مل کر اپنے سازو سامان بنائیں۔
ہفتہ کو یہاں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی ) کی 94ویں سالانہ جنرل
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہمیں دفاعی شعبے میں اپنی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانا ہوگا اور یہ کام اسلئے ضروری ہے کہ دشمن کسی بھی قسم کی مذموم حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہندوستان کو دفاعی شعبے میں مینوفیکچرنگ کا ہب بنانا ہوگا اور حکومت اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اس سمت میں اقدام اٹھاتے ہوئے بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔