: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 03 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پیپر لیک کرواکے طلباء کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے اور جب طلباء اس
ناانصافی کے خلاف احتجاج کریں تو ان کی آواز دبا دی جاتی ہے مسٹرگاندھی نے کہا کہ پہلے بہار میں مقابلہ جاتی امتحان دینے والے طلبا کی آواز دبانے کا کام ہوا، اور اب مدھیہ پردیش میں پیپر لیک کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبا کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔