نئی دہلی ، 16 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ سرکاروزیر اعظم نریندر مودی کے شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش میں کورونا وائرس کوپھیلنے کا موقع دے رہی ہے اور اس کی یہ کوششیں لوگوں کی زندگی کے لئے آفت بن رہی ہیں مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ ملک میں فوری طور پر اور مکمل ٹیکہ کاری کئے جانے کی ضرورت ہے مودی سرکار کی بے عملی کی وجہ سے ملک میں ویکسین کی قلت ہوئی ہے اور
بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ کی طرح حقیقت پرپردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ بول رہی ہے اور مضحکہ خیز نعرے گھڑ رہی ہے ۔ مرکزی حکومت وزیر اعظم کی نقلی شبیہ کو بچانے کے لئے کورنا وائرس کو پھیلنے کی جگہ دے رہی ہے اوراس سے لوگوں کی جان جا رہی ہے ‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں سائنس دان کہتے ہیں کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان کے وقفہ کو دوگنا کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا ۔