نئی دہلی ، یکم فروری (یواین آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو کہا کہ زرعی اصلاحات کے قوانین کے سلسلے میں جاری تعطل کا واحد حل 'بحث' ہے اور حکومت تینوں قوانین کی ہر دفعات پر کسانوں سے مشاورت کے لئے تیار ہے۔
محترمہ سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے کے بعد نیشنل میڈیا سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "حکومت کسی بھی نقطہ اور زرعی قوانین کے بارے میں بات کرنے کے لئے تیار ہے جس پر کسانوں کو
شبہ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور حکومت کے دیگر وزراء بھی تمام دفعات پر باری باری غور کرنے پر راضی ہیں اور کسی بھی موقع پر شکوک و شبہات کا سامنا کرنے والے کسانوں کو اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وزیر زراعت اور حکومت کی جانب سے ڈیڑھ سال سے زرعی اصلاحات کے قوانین کو معطل کرنے کی تجویز میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔