the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 26نومبر (یو این آئی) یوم آئین پر منعقدہ سرکاری پروگرام میں حصہ نہیں لینے پر کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مسلسل آئینی اداروں پر نقصان پہنچا رہی ہے آئین میں دیئے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرکے آئینی نظام کو تباہ کیا جارہا ہے اس لئے کانگریس اور دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس پروگرام میں حصہ نہیں لیا کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری پروگراموں میں اپوزیشن کو اہمیت نہیں ملتی اور انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ



اجلاس کے کچھ دن پہلے آرڈی ننس لاکر قانون بنایا جارہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے لیکن یہ حکومت مسلسل پارلیمانی روایات کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پارلیمانی نظام کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی رضامندی کے بغیر حکومت قانون بنا رہی ہے۔ قانون کا خاکہ بنانے کے عمل میں اپوزیشن کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے اس لئے حکومت کو ایوان میں منظور قانون واپس لینے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ زرعی قوانین بنے ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا اور اس پر کسانوں نے ایک سال تک تحریک چلائی اور حکومت کو قانون واپس لینا پڑا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.