the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/27جون(ایجنسی) وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ حکومت سماج کےغریب طبقے کے لوگوں کی ضرورتوں کے تئیں حساس ہے اورانہیں بااختیاربنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

مختلف سوشل سیکورٹی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں سے "مودی ایپ" کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ غریب افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے اوراس کے لئے وہ مسلسل کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک کے 50 کروڑ لوگوں کو مختلف سوشل سیکورٹی اسکیموں کے تحت لایا گیا ہے جبکہ سال 2014 میں صرف پانچ کروڑ لوگ ہی ایسے منصوبے کے تحت تھے۔



text-align: start;">نریندرمودی نے کہا کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنارہی ہے کہ انشورنس کی پریمیم کم سے کم رکھی جائے تاکہ سماج کے سب سےغریب افراد بھی سرکاری سہولیات کا فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران 20 کروڑسے زیادہ لوگوں کو پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اوراٹل پنشن یوجنا کے دائرے میں لایا گیا ہے۔


سینئرشہریوں کے تئیں حکومت کی عہد بندی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمر درازافراد کے سامنے آنے والے صحت کے مسائل کو دیکھتے ہوئے گذشتہ چارسال کے دوران کئی اہم اسکیمیں اورپالیسیاں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سینئر سٹیزنس کے فلاح و بہبود کے تئیں وقف ہے۔ انہیں صحت کی سہولیات آسانی سے دستیاب ہوا اوراقتصادی سطح پرانہیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو، اس کے لئے اسکیموں کے طریقہ کارکونہایت آسان بنایا گیا ہے۔ اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے عمل کو سہل بنانے سے سینئر سٹیزنس ان اسکیموں سے آسانی سے استفادہ کرسکیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.