the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 7دسمبر (یو این آئی) کانگریس اور دیگر تمام اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں کارروائی نہ چلنے دینے کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے ارکان کو ضابطے کے تحت معطل نہیں کیا گیا ہے، اس لیے ان کی معطلی فوری طور پر واپس لی جائے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ جس واقعہ کے لیے ارکان کو معطل کیا گیا وہ 11 اگست کو پیش آیا تھا لیکن حکومت نے غیر قانونی طریقے سے ارکان کو اگلے سیشن میں معطل کیا ۔ جب کہ ضابطہ یہ کہتا ہے کہ ایوان کے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کے بعد پچھلے سیشن کی سرگرمیوں کے سلسلے میں



ارکان کو اگلے سیشن میں معطل نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ چیئر مین سے مسلسل گزارش کررہے ہیں کہ ان ارکان کی معطلی غلط ہے اور معطل کیے گئے 12 ارکان کی معطلی منسوخ کی جائے لیکن وہ ایسا کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں۔ ہر گھنٹے ایوان ملتوی ہورہا ہے۔ حکومت نہ تو ایوان کو نہیں چلانا چاہتی ہے اورنہ ہی سماجی مسائل پر بحث چاہتی ہے۔ اسی لیے اپوزیشن کی گزارش کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر حکومت معطلی واپس نہیں لیتی ہے تو جہاں یہ ارکان دھرنے پر بیٹھے ہیں، وہاں ان کی پارٹی کے ارکان بھوک ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے لوک سبھا میں پارٹی کے ارکان سے بھی اس بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.