the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،24 دسمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے تئیں ذمہ دار ہے اور اسے کسان مخالف تینوں قانون واپس لینے کےلئے کسانوں کے مطالبات پورے کرنے چاہئے محترمہ واڈرا نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون کےکئے مارچ کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ حراست میں لئے جانے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکومت پانچ سال کےلئے منتخب کی جاتی ہے اور اسے عوام کا کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت



ملک کے عام شہریوں ،کسانوں اور مزدوروں کے تئیں جواب دہ ہوتی ہے اور اسے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں مسٹر گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے رہنماؤں نے وجے چوک سے راشٹرپتی بھون کےلئے آج مارچ کیا اور قریب دو کروڑ کسانوں کے دستخط والے خط صدر جمہوریہ کو سونپے گئے لیکن انہیں پولیس نے آگے جانے نہیں دیا۔ بعد میں مسٹر گاندھی سمیت تین رہنماؤں کے وفد کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.