: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 30 جنوری (یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت پر نوجوانوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ جھوٹا ثابت ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بے روزگارنوجوان جنگ زدہ اسرائیل جا کر خطرات مول لینے پر مجبور
ہیں جب کہ حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے محترمہ واڈرا نے کہا کہ اگر کہیں جنگ کی صورتحال ہو تو سب سے پہلے ہم اپنے شہریوں کو وہاں سے بچا کر اپنے ملک واپس لاتے ہیں، لیکن آج بے روزگاری نے حالات ایسے بنا دیے ہیں کہ ملک کی حکومت ہزاروں بے بس اور لاچار نوجوانوں کو جنگ زدہ اسرائیل جاکر یہ خطرہ مول لینے سے بھی نہیں بچا رہی ہے۔