نئی دہلی ، 7 ستمبر (یواین آئی ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ملک کو بحران میں تو پہنچا دیتی ہے لیکن مسئلے کے حل کا اس کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہوتا ہے مسٹر گاندھی نے پیر کو یہاں کہا کہ یہ حکومت مسلے کا حل تلاش کرنے کے بجائے غلط دوڑ میں شامل ہو تی ہے اورغلط طریقے سےاپنی حصولیابیوں کو گننا شروع کردیتی ہے ۔ کرونا وبا اورگڈس سروس اینڈ ٹیکس
جی ایس ٹی میں بھی وہ یہ ہی کررہی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ مودی سرکار ملک کو بحران میں ڈال کرحل تلاش کرنے کے بجائے شتر مرغ بن جاتی ہے ۔ ہر غلط دوڑ میں ملک آگے ہے۔ کورونا انفیکشن کے اعدادوشمار ہوں یا پھر جی ڈی پی میں گراوٹ ۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی جس میں لکھا ہے ’’ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، کفن کے لئے لگ رہی ہے قطار ، بیچنے والے بولے ، زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا‘‘ ۔