: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،18اکتوبر (یواین آئی)کانگریس رہنما راہل گاندھی نے الزام لگایاہے کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کی اور خاص طورسے دیہی ہندستان کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے لیکن حکومت کے پاس اس بحران سے نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہےملک میں معاشی مندی کے تعلق سے مسٹرگاندھی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہورہے ہیں ۔انھوں نے جمعہ کو بھی حکومت کو نشانہ بنایا اور ٹویٹ کیا،’’ دیہی ہندستان کی حالت انتہائی خراب ہے ۔معیشت تباہ ہوگئی ہے اور حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کی کوئی تدبیر نہیں ہے ‘مودی حکومت کی پالیسیوں کو اقتصادی مندی کی وجہ
ماننےوالی کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ مندی سے باہر آنے کا اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے اس لیے اسے کانگریس کا سہارالینا چاہئے ۔انھوں نے کہا،’’ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو کساد بازاری سے نمٹنے کے لیے کانگریس کے منشور کی مددلینی چاہئے جس میں صورتحال کا پیشگی اندازہ لگاکر اس سے نمٹنے کی تدابیر بتائی گئی ہیں‘اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہاگیاہے ،دیہی کھپت عام طور پر شہری کھپت کے مقابلہ تیزی سے بڑھتی ہے لیکن اس سہ ماہی کا رخ اس کے عین برعکس ہے ۔ستمبر سہ ماہی میں دیہی کھپت سات سال میں سب سے نچلی سطح پرہے ۔