نئی دہلی، 10 دسمبر (یواین آئی) کسانوں کی آمدنی سال 2022 تک دوگنی کرنے کے ہدف کو لے کر چل رہی سرکار کے پاس ان کی آمدنی کے بارے میں گزشتہ چھ سال کا کوئی اعدادوشمار دستیاب نہیں ہے وزیر زراعت کیلاش چودھری نے منگل کو لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا’’چونکہ ماضی میں سروے کام سال 2013 میں کیا گیا تھا، اسلئےگزشتہ تین سال کے دوران حقیقی مدات میں دیہی
خاندانوں کی طرف سے حاصل زرعی آمدنی کی تفصیلات حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ جنوری 2013 سے دسمبر 2013 کے درمیان نیشنل سیمپل آفس کی طرف سے کرائے گئےسروے کے مطابق، فی کس کسان خاندان سالانہ اوسط آمدنی 6،426 روپے کا اندازہ لگایا گیاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کےکام کا طریق کار طے کر دیا ہے۔