the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،29نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں واپس لینے کو کسان اور مزدوروں کی جیت قرار دیا ہے لیکن کہا کہ بغیر بحث کرائے قوانین واپس لے کر حکومت نے یہ واضح کردیا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث سے اسے ڈر لگتا ہے مسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جب حکومت نے زراعت سے متعلق قوانین کو واپس لے لیا تو انہیں بحث کرانے سے کیا ڈر تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو معلوم تھا کہ اس نے



غلط کیا ہے، اس لیے وہ پارلیمنٹ میں اس قانون پر بحث کرانے سے ڈرتی تھی اور اس پر بحث نہ کرانے کامتبادل چن کر ان قوانین کو واپس لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ حکومت نے کسانوں کی طاقت کے سامنے جھک کر زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان کی پارٹی اس معاملے پر بات کرنا چاہتی ہے تاکہ یہ بھی پتہ چل سکے کہ ان قوانین کو لانے کے پیچھے کون سی طاقت تھی۔وہ تین، چار سرمایہ دار کون ہیں جو اس قانون کے پیچھے سختی سے کھڑے تھے تاکہ ان قوانین کے ذریعے کسان کی محنت پر ہاتھ مارا جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.