کولمبو، 12 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے جمعرات کو کہا کہ وہ ملک کو سنگین اقتصادی بحران سے نکالنے کی کوششوں کے تحت نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے تیار ہیں سری لنکا کی 225 رکنی پارلیمنٹ متحدہ حکومت کی قیادت کرنے کی ہوڑ میں سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے سب سے آگے ہیں صدر کے قریبی ایک سینئر عہدیدار کے مطابق اگر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا تو
آج حلف برداری ہو سکتی ہے۔
قبل ازیں، مرکزی اپوزیشن پارٹی سماگی جن بالاویگایا (ایس جے بی) کو نئی حکومت کی قیادت کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن رہنما ساجتھ پریماداسا نے مسٹر گوتابایا راجا پاکسے کو پہلے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے پر اصرار کیا۔ اس درمیان ایس جے بی کے 10 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے پانچ بار وزیر اعظم رہے مسٹر وکرماسنگھے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔