the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 30 اپریل (یواین آئی) انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے آج اپنا ڈوڈل ہندوستانی سنیما کے ہراول دادا صاحب پھالکے کو ان کی 148 ویں جینتی پریادکیا ہے۔
دادا صاحب پھالکے کا پورا نام ’دھنڈي راج گووند پھالکے‘ تھا. وہ ہندوستانی سنیما کے ڈائرکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر تھے۔ 1912 میں آئی ان کی پہلی فلم ’راجہ ہریش چندر‘ ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم مانی جاتی ہے۔ ان کی فلموں میں ’موہنی بھسماسر‘، ’ستيہ وان ساوتری‘، ’لنکا دہن‘،



’شری کرشن جنم‘، ’بدھ دیب‘، ’سیتو بندھن ‘ اور’ گنگاوت رام‘ شامل ہے۔ انہوں نے اپنے 19 سال کے فلمی سفر میں 95 فلمیں بنائیں۔
ہندوستانی سنیما کی بنیاد رکھنے والے اور ہندوستانی سنیما کو اپنا بیش قیمتی تعاون دینے والے مسٹر پھالکے کے نام پر حکومت نے 1967 میں ملک کا سب سے زیادہ پروقار فلم ایوارڈ شروع کیا۔ قومی فلم ایوارڈ تقریب میں ہر سال ہندوستانی سنیما میں بہترین اور شاندار کام کرنے کے لئے یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.