نئی دہلی ، 18 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک نے خود انحصاری کی طرف بڑھنا شروع کیا ہے اور اس کے لئے ، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرکے ، دولت سے مالامال شعبوں کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی جارہی ہے۔
جمعرات کو یہاں ایک ویڈیو کانفرنس میں ، مسٹر مودی نے کوئلے کی کانوں کے تجارتی استعمال کے لئے ٹینڈر کے افتتاح کے موقع پر کہا ، ایک وقت تھا جب کوئلے کی کانوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کی کہانیاں سامنے آئیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب شفاف طریقے سے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئلے کے شعبے میں کام میں پہلے بہت زیادہ بدانتظامی ہوئی ہے لیکن 2014 کے بعد اس کی بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے۔ ان اصلاحات سے کوئلے کے شعبے کو تقویت ملی
اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے کوئلے کی کان کے شعبے میں مسابقت کو فروغ اور اس میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ اس بات کو ذہن میں رکھا گیا ہے کہ نجی شعبے کے صنعتکار جو اس علاقے میں آتے ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ملک نے خود مختار بننے کا ہدف طے کیا ہے اور ہم ایک خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ملک میں کھپت اور رسد میں زبردست تیزی ہے ، جو ملک کی مالی طاقت کا اشارہ ہے۔ کوئلے کی کانوں کا کمرشلائزیشن اس سمت میں ایک اور قدم ہے ، جو ملک کو خود انحصار کرے گا اور آگے بھی بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ہندوستان دنیا میںدوسرا سب سے بڑا کوئلہ درآمد کرنے والا ملک ہے۔ جب ہم سب سے بڑے پروڈیوسر ہیں تو پھر ہم سب سے بڑے برآمد کنندہ کیوں نہیں ہوسکتے ۔