ممبئی،24 فروری (یو این آئی) شیو سینا( یو بی ٹی) نے مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کو پاکستان کے لاہور میں ایک ثقافتی تقریب کے دوران 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کے بارے میں ان کے تبصروں پر مبارکباد پیش
کرتے ان کی تعریف کی۔
شیو سینا کے ترجمان، سامنا کے ایک اداریے میں، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا نے کہا کہ لاہور میں اختر کے تبصرے اگھر میں گھس کے ماریں گے ادھمکیوں کے مترادف ہیں جن کے بارے میں بی جے پی بات کرتی رہتی ہے۔