: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد۔ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے بارگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کےعرس کے موقع پر اجمیر شریف کے لئے خصوصی غلاف روانہ کیا گیا ۔ غلاف مبارک کو روانہ کرنے کی تقریب میں چیف منسٹر و صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی ،سابق وزیر محمد علی شبیر ، حیدرآباد ڈی سی سی صدر سمیر ولی اللہ ،ظفر جاوید ،محمد جاوید اور کانگریس کے ارکان اسمبلی اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہاکہ کانگریس حکومت میں تلنگانہ سیکولر ریاست رہے گی
۔ یہاں کے تمام طبقات کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گےاور یہ ریاست گنگا جمنی تہذیب اور اتحاد کی علمبردار رہے گی۔ انہوں نے پارٹی کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک کو پیش کرتے وقت ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں امن واتحاد کے لئے دعا کرنے کی گزارش کی ۔ سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہاکہ غلاف مبارک اجمیر شریف درگاہ کے 812ویں عرس کے موقع پرتلنگانہ کانگریس کی جانب سے پیش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ عرس امن ،گنگا جمنی تہذیب اوربھائی چارہ کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔