حیدرآباد17نومبر(یواین آئی)گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔
اس سلسلہ میں ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامہ جاری کردیاگیا ہے۔
تلنگانہ کے الیکشن کمشنرپارتھاسارتھی نے مانصاحب ٹینک میں یہ اعلامیہ
جاری کیاجس کے مطابق گریٹرحیدرآباد کے 150وارڈس کے انتخابات ہوں گے۔
تلنگانہ کے الیکشن کمشنرپارتھاسارتھی نے یہ اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق یکم دسمبر کو جی ایچ ایم سی انتخابات ہوں گے۔
4دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی،18نومبرسے نامزدگیوں کا آغازہوگیا ہے۔