حیدرآباد/1 ڈسمبر(اعتماد) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن (جی ایچ ایم سی انتخابات 2020) کے لئے ووٹنگ کا دور ختم ہوگیا۔ شام 5 بجے تک ووٹنگ کا تناسب 30.5 تھا۔
صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ، شہر کی مشہور شخصیات اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے صبح سویرے ہی سے پولنگ بوتھ پر پہنچے اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا-
ایم آئی ایم پارٹی کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے سینٹ فیض ہائی اسکول کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا-
نامپلی میں واقع ویام شالہ ہائی اسکول میں سابئرآباد کے پولیس کمشنر سنجار نے اپنے حق رائے دہی
کا استعمال کیا-
میگا اسٹار چرنجیوی نے جوبلی ہلز میں اپنا ووٹ ڈالا-
مرکزی وزیر جی آر۔ کشن ریڈی نے کاچی گوڑہ کے دکشا ماڈل اسکول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
راجندر نگر کے اوپراپلی میں ، حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اپنا ووٹ ڈالا-
میئر بی رام موہن نے کوشائی گوڑا وی این ریڈی نگر پرگتی اسکول میں اپنا ووڈ ڈالا-
ایم ایل سی کویتا نے جی ایس ڈی دیو ہائی اسکول(ڈویژن نمبر 92 وینکٹیشورا کالونی) میں اپنا ووٹ ڈالا۔
بی جے پی رہنما وجئے شانتی نے بنجارہ ہلز میں یورو کڈز اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا-
وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے اپنے خاندان کے ساتھ پولنگ بوتھ نمبر 8 پر اپنا ووٹ ڈالا-